بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے:اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی بلوچستان کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائے۔میڈیاسے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، بلوچستان کے جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، اس وقت ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں