بنوں میں امن مارچ کے دوران بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کیلئے ریلی نکالی گئی، امن مارچ کے شرکاء اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سڑک پر پہنچے تو اچانک فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں کے ترجمان کے مطابق 4 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

ضلع بنوں میں پریڈی گیٹ چوک پر امن جرگہ منعقد ہوا امن جلسہ میں علماء کرام، تاجر برادری، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکاء ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور آسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا۔

مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا، بعد میں ریلی کے شرکاء نے اسپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی۔

ترجمان ڈی ایچ کیو بنوں نعمان خان کے مطابق گولیاں لگنے سے جاں بحق 4 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال لائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں