بنوں : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد چیک پوسٹ پر موجود 7پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحے سمیت اغوا کر کے لے گئے۔واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔
بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اہلکاروں کے پاس موجود ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے گئے۔پولیس کے مطابق مغویان میں سلیم ،عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔
4پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے، مسلح ملزمان کی تعداد30سے40 بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویان کی تلاش شروع کردی۔