بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 غیرملکی سیاحوں کی موت، وجہ بھی سامنے آگئی

بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 غیرملکی سیاحوں کی موت، وجہ بھی سامنے آگئی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں کا ذمہ دار مرنے والوں میں سے ایک شخص ہے جس نے چائے میں زہر ملا کر سب کی جان لی، قتل کی وجہ قرض بتائی جا رہی ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق مرنے والوں میں 4 ویت نام اور 2 امریکی شہری ہیں۔ مرنے والے افراد میں سے 2 نے ایک تیسری مرنے والی خاتون کو سرمایہ کاری کی نیت سے تقریباً دو لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم بطور قرض دی تھی۔

بنکاک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک گروپ مخلتف تاریخوں میں تھائی لینڈ پہنچا تھا اور انہوں نے ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں رہائش اختیار کی تھی۔

پولیس کےمطابق 15 جولائی کو اس گروپ کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دوپہر 2 بجے کے قریب کمرے میں کھانا منگوایا تھا، تاہم 2 بج کر 17 منٹ کے بعد کمرے سے کوئی نہیں نکلا اور نہ ہی کوئی داخل ہوا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ امریکی ایف بی آئی تھائی لینڈ کے حکام کو تفتیش میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں