بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا سابق چپڑاسی کروڑ پتی نکلا

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کا سابق چپڑاسی کروڑ پتی نکلا۔ چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے چار سو کروڑ روپے برآمد ہوئے۔اس انکشاف کے بعد مرکزی بینک نے شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے۔ لہٰذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔وزیراعظم کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جہانگیر عالم انکے گھر میں کام کرتا تھا، وہ چپڑاسی تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں