بنگلادیش: جماعت اسلامی کے ایم ڈی مصطفیٰ فیصل کے کروڑوں کے اثاثے

ڈھاکا(ایجنسیاں)بنگلادیش میں فروری 2026 کے شیڈول 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کیلئے بوگرا-4 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے اپنا مالی گوشوارہ جمع کروایا، جس میں ان کے کل اثاثے 1.10 کروڑ ٹکا اور سالانہ آمدنی 4.39 لاکھ ٹکا ظاہر کی گئی ہے۔

38 سالہ فیصل کے مطابق ان کا بنگلادیش میں کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے، بلکہ وہ بیرونِ ملک تعلیم، طبی، قانونی اور مشاورتی خدمات کے ذریعے سالانہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

“اہم اثاثے”
ترکیہ میں ایک فلیٹ، مالیت 65 لاکھ ٹکا (تحفے میں ملا)
بیوی تسلیمہ جہاں سوریا کے نام بوگرا میں دو فلیٹس، مجموعی مالیت 50 لاکھ ٹکا (تحفے میں)
نقد رقم 7.5 لاکھ ٹکا
الیکٹرانک آلات اور فرنیچر، مالیت 4 لاکھ ٹکا
اہلیہ کو شادی میں بطور تحفہ ملا سونا، مالیت 95 لاکھ ٹکا

ایم ڈی مصطفیٰ فیصل کے کل غیر منقولہ اور منقولہ اثاثے 1.10 کروڑ ٹکا جبکہ ان کی اہلیہ کے اثاثے 1.45 کروڑ ٹکا کے ہیں۔

“تعلیمی پس منظر”
مصطفیٰ فیصل نے سیاسیات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے تقریباً 10 سال ترکیہ میں مقیم رہ کر تعلیم دی اور اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ فلیٹ خریدنے کیلئے پیسہ ان کے سسر اور بیوی نے فراہم کیا۔

“عدالتی اور ٹیکس امور”
ان کیخلاف 2012 میں دائر کیس 2025 میں بری ہو گیا۔ ٹیکس ریٹرن کے مطابق،26-2025میں ان کے کل اثاثے 87.69 لاکھ ٹکا ظاہر کیے گئے۔

“انتخابات کی صورتحال”
بنگلادیش میں 12 فروری کو 13ویں پارلیمانی انتخابات اور جولائی نیشنل چارٹر (آئینی اصلاحات) ریفرنڈم شیڈول ہیں، جہاں ملک کے 300 حلقوں کیلئے 3144 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔