بنگلادیش سے سبق حاصل کریں، ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا:بابراعوان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بنگلادیش سے سبق حاصل کریں، ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ئی پی پیز پر بنائی کمیٹی کو نہیں مانتے ،سپریم کورٹ کےجج کو کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے ، سب سیاستدانوں کی آئی پی پیز ہیں.

رہنما پی ٹی آئی نے حکومت کو خبردار کیا کہ بنگلادیش سے سبق حاصل کریں،ان کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا، بنگلادیش میں نوجوانوں نے انقلاب برپا کیا یہاں بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے م ملک میں استحکام بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں آ سکتا، جو فیصلہ عوام نے 8فروری کو کیا وہی مانا جائے گا۔

معروف قانون دان ان سےحساب لیا جائے کہ آئی پی پیز نے بغیر پروڈکشن جو رقم لی وہ کہاں ہے،بابراعوان

دو دن پہلے میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کوفوڈ پوائزن ہوا ہے جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں