پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بنگلادیش ٹیم کی فتح بھی ہمارے وزیراعظم کا ویژن ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے طنزیہ انداز بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کو وزیراعظم کے ویژن سے تشبیح دی، بابر اعوان نے کہا کہ بنگلادیشی ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اناڑی کہتے تھے آج ان کے پاس سیاست کی چابی ہے، جو کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کے بغیر سیاسی استحکام آسکتا ہے وہ غلط ثابت ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے صرف ایک ہی لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ حقیقی آزادی، تبدیلی اور عوامی راج ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف بانی ہیں باقی سب مینیجر ہیں، پاکستان کی جمہوری سیاست کی چابی بانی پی ٹی آئی کے دروازے پر ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں نکلے، پی ٹی آئی جلسے سے پہلے کارکنان اور عہدایداروں کےگھروں پر چھاپے پڑے۔
حکومت روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کارکنان ہربار نکل آتے ہیں، دیگرجماعتوں کو جلسے کی این اوسی پلیٹ میں رکھ کرپیش کی جاتی ہے۔بابراعوان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی حکومت نہ آئے پراکسی نظام رہے، پراکسی نظام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اوپن ٹرائل کا کہنے والے وہ ہوتے ہیں جس کے پاس ملک کی آئینی چابی ہے، ہمارے پاس جمہوری اور آئینی چابی ہے جس سے پاکستان چل سکتا ہے۔