بنگلادیش کے صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا

بنگلادیش کے صدر نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین نے خالدہ ضیا کی جیل سے رہائی کا حکم دیا، اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا۔

دوسری جانب بنگلادیش کی فوج نے ملک میں نافذ کرفیو منگل کی صبح سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں کرفیو منگل کی صبح ہٹا لیا جائے گا، کل صبح سے اسکول کُھل جائیں گے اور کاروبار معمول پر آ جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں