بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سبق ہے: پاکستانی کپتان

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کو ٹیم کے لیے سبق قرار دیا ہے۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے تاریخ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اس شکست کو ٹیم کے لیے سبق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا اور یہ ہمارے لیے ایک بڑا سبق ہے کہ ہم ہوم کنڈیشنز کو کس طرح سمجھتے ہیں؟

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچ کو دیکھتے ہوئے تین فاسٹ بولرز رکھتے تھے لیکن پچ کو سمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ چوتھے روز میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن جب میچ ڈرا کی طرف لے کر جاتے ہیں تو پھر پریشر میں غلطیاں ہوتی ہیں۔ ہمیں لگا تھا کہ موسم کی وجہ سے پانچواں دن مکمل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آج بنگلہ دیش نے پنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے کر اپنی 23 سالہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ہرایا ہے۔دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور بنگلہ دیش کو اس سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ میچ میں شکست سے پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی امیدوں کو دھچکا پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں