بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں:امریکہ

واشنگٹن: بنگلہ دیش کی صورتحال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا ردعمل آگیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا، بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، بنگلہ دیش میں فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تشدد سے گریز کریں اور تحمل سے کام لیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پچھلے کئی ہفتوں میں بہت سی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اموات کی رپورٹس پر افسردہ ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں