بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں پھنس کر رہ گئے

بنگلا دیش میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی طلبہ مختلف تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں پھنس کر رہ گئے۔ پاکستانی طلبہ سے رابطہ منقطع ہونے پر پاکستان میں والدین پریشان ہیں۔

وزیراعظم کی ایڈیشنل سیکریٹری کو خط لکھ کر طلبہ کے والدین نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ بنگلہ دیشی حکومت نے مقامی طلبہ کو ہاسٹلز سے نکال دیا ہے۔ پاکستانی طلبہ ہاسٹلز میں محصور ہو کر رہ گئے۔

پاکستانی طلبہ سارک کوٹے کے تحت بنگلہ دیش کے کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ بنگلہ دیش میں فسادات کے بعد کرفیو نافذ ہے۔

والدین نے تمام پاکستانی طلباء کی جلد واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں