بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑی پاکستان پہنچ گۓ

لاہور (بیورو رپورٹ ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لیے آمد شروع ہوگئی۔ پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دس رکنی ایک گروپ لاہور پہنچ گیا جس میں کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

دس رکنی دستے میں حسن محمود ،محمد تنویر اسلام ،پرویز حسین اور تنظیم حسن ثاقب سمیت دیگر سپورٹ سٹاف کے ممبران شامل ہیں۔ بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے۔ جس کے بعد ٹیم پریکٹس کرے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں