والدین کی خواہش ہوتی ہے بیٹی کو شادی کے موقع پر آسائش کی تمام چیزیں فراہم کی جائیں اور اس کو سسرال میں ہر وہ چیز فراہم کی جائے کہ بیٹی کے کام آسکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق شہزادے نے بیٹی کو شادی میں سونے کا باتھ روم بطور تحفہ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں اس شادی کا سال 2014 بتایا گیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق بادشاہ کی بیٹی کے عالیشان باتھ روم کو مکمل طور پر سونے سے تیار کیا گیا تھا جس میں گولڈن کموڈ ، گولڈن واش بیسن حتیٰ کہ باتھ روم کی دیواروں پر گولڈن ٹائلز بھی موجود تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس باتھ روم کو گولڈن ٹوائلٹ کا نام دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں دلہن کا لباس بھی سونے سے تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت کروڑوں ڈالر تھی، دلہن کی تصویر بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں فوربز کی ایک رپورٹ میں سابق شہزادے اور ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 21 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا یہی نہیں ماضی میں شہزادے کو 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔