بھارت:رکشہ ڈرائیور نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا انداز اپنا لیا

بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور نے مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا انداز اپنا لیا۔

ایک رکشہ ڈرائیور نے سڑکوں پر گاڑیوں میں موجود ڈرائیورز کی جانب سے حد سے زیادہ ہارن بجائے جانے پر مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا انداز اپنایا۔

رکشہ ڈرائیور شہر کی سڑکوں پر لوگوں کی جانب سے مسلسل ہارن بجانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس پر اس نے اسے کم کرنے کا فیصلہ کیا اور لوگوں سے جھگڑنے کی بجائے نیا طریقہ اختیار کرلیا۔

رکشہ ڈرائیور نے اپنی رکشے کے پیچھے مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے انداز میں ایک سوال لکھ دیا کہ ’ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟‘ جس میں اس نے چار ممکنہ جوابات کے آپشن بھی دیے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رکشے کی تصویر شیئر کی گئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پوچھے گئے سوال ’ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟‘ کے 4 آپشنز دیے گئے ہیں، جن میں پہلا لائٹ جلدی گرین ہوجاتی ہے؟ دوسرا سڑک چوڑی ہوجاتی ہے؟ تیسرا گاڑی اڑنے لگتی ہے؟ چوتھا کچھ نہیں۔ لکھا ہوا ہے۔

اس تصویر کو انسٹا گرام پر ایک ہفتے پہلے شیئر کیا گیا، جس پر اب تک 2 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں