اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اور شوہر و اداکار وویک داہیا یورپ میں لٹ گئے

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اور ان کے شوہر و اداکار وویک داہیا یورپ میں لٹ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا اور وویک داہیا شادی کی 8ویں سالگرہ منانے کے لیے گزشتہ دنوں اٹلی گئے تھے۔

انسٹاگرام پر اداکار جوڑی نے سیاحتی سفر کی خوبصورت، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔

تاہم اب اس جوڑے نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا بیشتر قیمتی سامان ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’ہم کل فلورنس پہنچے اور ایک دن ٹھہرنے کا ارادہ کیا، ہم اپنے قیام کے لیے پسند کی جگہ دیکھنے گئے اور سارا سامان باہر کھڑی کار میں چھوڑ دیا، تاہم جب واپس آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور ہمارے پاسپورٹ، بٹوے، پیسے، خریدا ہوا قیمتی سامان غائب تھا۔‘

دیویانکا نے بتایا کہ خوش قسمتی سے چور کچھ پرانے کپڑے اور کھانے پیشے کی اشیا چھوڑ گئے۔

انہوں نے اٹلی میں بھارتی سفارت خانے سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس حوالے سے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں