بھارتی اسپتال میں نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے ایک اسپتال میں مریض کی جانب سے نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات بیربھوم کے ایلام بازار ہیلتھ سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے بدسلوکی کی۔ڈیوٹی پر موجود نرس نے الزام لگایا کہ اپنے ہلخانہ کے ساتھ آئے مریض نے اسے نامناسب طریقے سے چھونا شروع کیا، اس وقت ملزم کے ساتھ اس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔نرس نے اپنے بیان میں کہا کہ “مریض نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور میرے جسم کے مخصوص حصوں کو غیر مناسب طریقے سے چھوا۔”انہوں نے بتایا کہ میں تو صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہی تھی۔ مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں بھی دیں۔واقعے کے بعد اسپتال میں کشیدگی پیدا ہوگئی، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں