بھارتی بحریہ کی اسپیڈبوٹ فیری سےٹکرا گئی،13 سیاح ہلاک

بھارتی بحریہ کی لاپرواہی سے بڑا حادثہ ہو گیا۔ اسپیڈبوٹ سیاحوں سے بھری فیری سےٹکرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کی بوٹ ٹکرانے سے سیاحوں کی فیری میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 99 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار مرنے والوں میں شامل ہیں۔

بھارتی بحریہ کی اسپیڈبوٹ ٹکرانےکاواقعہ ممبئی کےساحل کےقریب اس وقت پیش آیا جب سیاح جزیرہ ایلیفینٹامیں تاریخی غاروں کی سیاحت کیلئے جا رہے تھے۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق نیلکمل نامی یہ فیری، ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی ساحل کے قریب جہاز سے ٹکرا گئی۔

بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس کی کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ریسکیو آپریشن میں قریبی کشتیوں کے مسافر بھی شامل ہو گئے۔ اس علاقے میں بحریہ کی 11 کشتیاں، میرین پولیس کی 3 کشتیاں اور کوسٹ گارڈ کی 1 کشتی موجود ہے۔

مزید برآں، 4 ہیلی کاپٹر تلاش اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں۔ایلیفینٹا جزائر، ممبئی کے قریب واقع ہے مشہور ایلیفینٹا غاروں کا گھر ہے، یہ ایک تاریخی مقام ہے جو دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ قدیم پتھر سے کٹے ہوئے مندر، جو بھگوان شیو اور دیگر ہندو دیوتاؤں کیلئےوقف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں