بھارتی میڈیا پر کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا پروپیگنڈا شروع

بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے اور ہائبرڈ وینیو پر میچز کرانے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارتی بورڈ کے عہدے دار بھی اب اپنے ہی میڈیا کی خبروں پر بول پڑے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کی خبروں کو رد کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے نیوٹرل وینیو کی افواہوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کہاں سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارتی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں