بھارتی نجومی نے تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی تاریخ بتادی

بھارتی نجومی نے تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی ’صحیح تاریخ‘ کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

دنیا بھر میں تجزیہ کار، مستقبل کے حالات و واقعات اور سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین اور سیاستدان بھی اس حوالے سے کئی تجاویز دے چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیسری جنگ عظیم کا امکان غیر یقینی، خوف اور قیاس آرائیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

پہلی دو عالمی جنگوں کے تباہ کن اثرات اب بھی دنیا بھر میں لوگوں کے ذہنوں، کتابوں اور انٹرنیٹ پر لفظوں، تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں۔

تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے کئی پیشگوئیاں سامنے آچکی ہیں اور ماضی میں جب بھی ایسا ہوا ہمیشہ ان پیشگوئیوں نے توجہ حاصل کی اور اس حوالے سے بحث بھی شروع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس سلسلے میں ایک تازہ ترین پیشگوئی بھارتی نجومی کوشل کمار نے کی ہے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ چند ہفتے دور ہے۔

بھارتی نجومی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

بھارتی نجومی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل 18 جون 2024ء کی تاریخ کی پیشگوئی کی۔

انہوں نے 10 اور 29 جون کو بھی اس حوالے سے ’کچھ‘ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں