بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے الموڑا ضلع میں بس کھائی میں گرنے سے 36 مسافر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ 45 نشستوں والی مسافر بس آج صبح مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس اور امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرکے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔