بھارت: اولمپکس شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کا ریت پر مجسمہ تیار

بھارت کے ایک آرٹسٹ نے پیرس اولمپکس کے شوٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کا ریت کا مجسمہ بنادیا۔بھارتی آرٹسٹ سدرسن پٹنائک نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ویمنز ایئر پسٹل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر منو بھاکر کو ساحل پر ریت کی مدد سے مجسمہ بناکر خراج تحسین پیش کیا۔مجسمے پر تہنیتی پیغام کے ساتھ بڑا تمغہ اور منو بھاکر کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔سدرسن کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر سینڈ آرٹ کے ذریعے منو بھاکر کو پیرس اولمپکس میں شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت نے 10 میٹر ویمنز ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں بھی برانز میڈل جیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں