کراچی (اسپورٹس ڈیسک) — قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت ہو یا نہ ہو، پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
برطانوی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی محبِ وطن ہیں تو پاکستانی بھی اتنے ہی محب وطن ہیں۔ سیاست اور کھیل کو ایک دوسرے سے الگ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ”ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں، اگر وہ کھیلتے ہیں تو اچھی بات ہے، اگر نہیں کھیلتے تو بھی ان کی اپنی مرضی ہے۔ پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔”

