بھارت: بیٹے کے خواہش مند باپ نے جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی دو نوزائیدہ بیٹیوں کو قتل کرنے اور دفن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر نیرج سولنکی کے ساتھ دہلی کے سلطان پوری میں رہنے والی پوجا سولنکی نے 30 مئی کو ہریانہ کے اسپتال میں جڑواں بچیوں کو جنم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق نیرج سولنکی بیٹا چاہتے تھے اور جڑواں بیٹیوں کی پیدائش پر پریشان تھے، وہ 3 جون کو مبینہ قتل کے بعد سے فرار تھا، اسے ہریانہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج سولنکی پر اس کی بیوی کی شکایت پر قتل کی دفعات لگائی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش نیرج سولنکی نے جڑواں بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں