بھارت: جج شبیر احمد اواتی کی ریٹائرمنٹ، ساتھی عملے کی محبت اور خراج تحسین

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے جج شبیر احمد اواتی، جو اپنی ایمانداری، دیانت داری اور شفاف فیصلوں کیلئےجانے جاتے ہیں، ریٹائرمنٹ کے موقع پر ساتھی عملے کی جانب سے بھرپور محبت اور عزت افزائی کے ساتھ رخصت ہوئے۔

ریٹائرمنٹ تقریب مقامی عدالت کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ججز، وکلاء، عدالتی عملہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ ساتھیوں نے انہیں گلدستے پیش کیے، دعائیں دیں اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران متعدد مقررین نے کہا کہ جج شبیر احمد اواتی نے اپنے پورے کیریئر میں انصاف کی بالادستی کو ترجیح دی اور عوام کا اعتماد جیتا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جج اواتی نہ صرف عدلیہ بلکہ معاشرے کیلئےبھی ایک روشن مثال ہیں، اور جہاں بھی جائیں گے لوگ ان پر محبتیں نچھاور کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں