بھارت : سرکاری اسکول کے ہاسٹل میں 9 طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا

بھارت میں سرکاری اسکول کے ہاسٹل میں 9 طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں سرکاری اسکول کے ہاسٹل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 9 طالبات کو سوتے وقت چوہوں نے کاٹا۔

طالبات کو رامیمپیٹ منڈل کے ایک بنیادی مرکز صحت میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ ہاسٹل میں چوہوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں کچھ طالبات کے والدین نے بتایا ہے کہ ہاسٹل میں مبینہ طور پر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں