بھارت :مدھیہ پردیش میں بارش نہ ہونے پر گدھوں کو گلاب جامن کھلاکےپراتھناکی جارہی ہے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک عجیب و غریب رسم نے دنیا بھر میں لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن پہلے ریاست مدھیہ پردیش میں گدھوں کو خوب گلاب جامن کھلانے اور ان کے ناز نکھرے اٹھانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ مندسور ضلع میں مقامی لوگوں نے بارش کی کمی کے بعد یہ سب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے گاؤں دیہات میں بارش کیلئے اکثر انوکھی اور عجیب و غریب رسمیں ادا کی جاتی ہیں جن میں گدھوں اور مینڈکوں کی شادی کرانا اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں