بھارت: مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 افراد ہلاک

بھارت میں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق حادثہ ریاست اترپردیش کے شہر گوندا میں پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر ٹرین چندی گڑھ شہر سے ریاست آسام کے شہر دبرو گڑھ جارہی تھی، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں