بھارت: موبائل کمپنی کا شادی شدہ خواتین کو نوکری دینے سے انکار

بھارت میں موبائل ساز کمپنی نے شادی شدہ خواتین کو نوکری دینے سے انکار کر دیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایپل کےلیے موبائل فونز بنانے والی کمپنی فوکسکون نے شادی شدہ خواتین کو نوکریاں دینے سے انکار کر دیا۔

موبائل ساز کمپنی کے ایچ آر ذرائع کے مطابق خاندانی ذمےداریاں، حمل اور زیادہ غیر حاضری، شادی شدہ خواتین کو نوکری نہ دینے کی اہم وجوہات ہیں۔

ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شادی شدہ خواتین کے زیورات پیداوار میں مداخلت کر سکتے ہیں ۔مودی سرکار نے ریاست تامل ناڈو سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

ایپل اور فوکسکون نے رد عمل میں کہا کہ کمپنی 2022 میں بھرتیوں کے طریقےکار میں خامیوں کو تسلیم کرتی ہے، ہم نے مسائل کو حل کرنے کےلیے کام کیا ہے۔ جبکہ رپورٹ میں جن مسائل کا ذکر ہے وہ 2024 اور 2023 کے ہیں، کمپنی نے ان مسائل کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی واضح کیا کہ آیا 2022 کے بھرتیوں کے مسائل شادی شدہ خواتین کےمتعلق تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں