بھارت میں سُسرالیوں نے حاملہ بہو کے ہاتھ پیر کاٹ کر لاش جلا دی

بھارت میں جہیز کی لالچ کے آگے سُسرالیوں کو حاملہ بہو پر بھی ترس نہ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع میں گزشتہ روز 23 سالہ حاملہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کے ہاتھ اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد اس کی مسخ شدہ لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ رینا تنور کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر متھن اور سُسرال والے جہیز کے لیے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رینا تنور اور متھن تنور کی شادی کو 5 سال ہوچکے تھے، ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی بھی ہے اور اب اس کی بیوی دوسرے بچے کے لیے 4 ماہ کی حاملہ تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کے افراد نے مقتولہ کے اہلخانہ کو قتل کے بارے میں اطلاع دی جس کے والد اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے جہاں بیٹی کی لاش کی راکھ موجود تھی اور سسرالی فرار ہوچکے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد اہل خانہ نے آگ بجھائی اور آدھی جلی ہوئی لاش کپڑے میں لپیٹ کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں