بھارت میں شدید گرمی، یو پی میں ہیٹ اسٹروک سے پولنگ عملے کے 33 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، انتخابات کے آخری دن شمالی ریاست یو پی (اتر پردیش) میں ہیٹ اسٹروک سے پولنگ عملے کے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

نئی دلی سے الیکشن اہلکار کے مطابق یوپی میں ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی گارڈ اور سینی ٹیشن کے ملازم شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو دن میں شدید گرمی سے انتخابی عمل میں شامل 54 افراد کی اموات ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جھانسی شہر میں ہفتہ کو درجہ حرارت 46.9 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو شہر بلیا میں ہیٹ انڈیکس 61 ڈگری کی خطرناک حد تک ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں