بھارت میں وی لاگر کو فحش تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، خواتین نے پکڑ کر پیٹ ڈالا

بھارت میں وی لاگر کو فحش تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، خواتین نے پکڑ کر پیٹ ڈالا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پلکڑ میں ایک وی لاگر کی تامل ناڈو کی خواتین کے ایک گروپ نے پٹائی لگادی، خواتین نے وی لاگر پر فحش تصاویر پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

خواتین نے وی لاگر کو رسیوں سے باندھ کر مارا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تامل ناڈو کی خواتین کی جانب سے لگائے گئے الزام میں کہا گیا کہ اس شخص نے ان کی تصاویر ایڈٹ کرکے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر پھیلائی تھیں۔

یہ خواتین تامل ناڈو کے مختلف حصوں سے آئی تھیں اور انہوں نے پالکڑ کے علاقے اگالی میں وی لاگر کو ڈھونڈ کر پکڑ لیا اور اسے باندھ کر مارنا شروع کر دیا۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو ملی تو اس نے فوراً پہنچ کر وی لاگر کو خواتین سے چھڑوالیا، بعد ازاں خواتین اور وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں