اتر پردیش(ایجنسیاں)بھارتی ریاست اتر پردیش کی عدالت نے خاتون جیوتی راٹھور کو اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جیوتی راٹھور پولیس کانسٹیبل دھیان سنگھ راٹھور کی اہلیہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیوتی کے پڑوسی اُدی اندولیا کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ 5 سالہ بیٹے جتن نے ماں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا، جس سے خوفزدہ جیوتی نے بچے کو دو منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے دھکا دے دیا۔ گرنے کے نتیجے میں جتن شدید زخمی ہوا اور 24 گھنٹوں کے اندر دم توڑ گیا۔
ابتداء میں جیوتی نے واقعے کو حادثہ قرار دیا، تاہم 15 دن بعد اس نے اپنے شوہر کے سامنے اعتراف جرم کیا۔ پولیس نے 2023ء میں جیوتی اور اُدی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جیوتی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ ناکافی شواہد کے باعث اُدی اندولیا کو بری کر دیا گیا۔

