بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے ہرادیا

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 213 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 170رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 213 رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

رشبھ پنٹ نے 49 اور یاشیوی جیسوال نے 40 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھی رانا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن ٹیم 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاتھم نسانکا 79 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

ریان پِٹیل نے تین، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں