پہلگام (نامہ نگار) حملے کے مقام کے قریب موجود اے ایف پی کے صحافیوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کی اطلاع دی گئی۔
2 سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار پہلگام پہنچے اور وہاں کے جنگلات میں ایک وسیع سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
بھارتی فورج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور تمام تر کوششیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے پر مرکوز ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ماضی میں مزاحمتی تحریک سے ہمدردی رکھنے والے تقریباً 100 افراد کو پولیس اسٹیشنز میں طلب کرکے تفتیش کی گئی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے اُڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

