بھارت کو سیمی فائنل میں ’بلیو‘ کے بجائے ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ

سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے بھارت کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ’بلیو‘ کے بجائے ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا ریکارڈ اچھا ہے اسی لیے کامران اکمل نے انہیں ’بلیو‘ کے بجائے سیمی فائنل میں ’اورنج‘ جرسی پہننے کا مشورہ دیا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ باسط علی سے پچ رپورٹ بھی پوچھ لے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے آپ ایک طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے، اگر بھارت لاہور میں ہو تو 400 بھی اسکور کرسکتا ہے لیکن دبئی میں کنڈیشن مختلف ہے وہاں پر یہ پہلے دس اوور آرام سے کھیلیں گے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت وکٹ ہاتھ میں رکھ کر آخری اوورز میں 270 سے 300 کرنے کی کوشش کریں گے۔

کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارت کو سبق مل گیا ہے کہ یہ 300 والی پچ نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بھارت پانچ اسپنرز کے ساتھ جائے لیکن اس کا امکان کم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں