بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمولے پر بھی اعتراض

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نئے فارمولے پر بھی بھارت کا اعتراض سامنے آگیا، گیند اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کورٹ میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت نئے فارمولے پر بھی راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے نئے فارمولے میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو اب گرین شرٹس بھی پڑوسی ملک نہیں جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، پی سی بی
اس تجویز کو بھارتی حکام نے فی الحال رد کردیا ہے اور وہ اس بات پر راضی نہیں کہ بھارت کے نہ آنے پر پاکستانی ٹیم بھی آئی سی سی ایونٹس کیلئےوہاں نہ جائے۔

اس وقت پی سی بی کا ترپ کا پتہ بھارت کے اِکے پر بھاری پڑگیا، فارمولے کے تحت بھارت نہیں آیا تو پاکستان بھی بھارت میں ایونٹ نہیں کھیلے گا، مذکورہ فیوژن ماڈل 3 سال کا ممکنہ معاہدہ ہوگا اور قانونی طور پر دستخط شدہ ہوگا۔

اگر پاکستان کی جانب سے پیش کیا گیا پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا آئی آئی سی سی قبول کرتا ہے تو پھر چیمپئنز ٹرافی 2 ٹکڑوں میں بٹ جائے گی، بھارت دبئی میں کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں