بھارت: ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ واقعے کے بعد 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس میں ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ واقعے کے بعد 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد میں تقریب کے منتظمین 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

ہتھراس کے گاؤں میں منعقدہ مذہبی تقریب میں ڈھائی لاکھ افراد کا مجمع تھا، انتظامیہ نے مذہبی تقریب میں 80 ہزار افراد کی شرکت کی اجازت لی تھی، بھگدڑ واقعے کا مقدمہ تقریب کی انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

منگل کو ست سنگ پوجا کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارتی حکام کے مطابق تقریب ختم ہونے پر تنگ راستے سے باہر نکلنے کی کوشش میں بھگدڑ مچی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں