بہترین گلوکارہ کا آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ آیت شیخ کے نام

موسیقی کی دنیا کی ابھرتی ہوئی شہزادی آیت شیخ قلیل عرصے میں برق رفتاری سے اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔

گزشتہ شب کراچی کے ہوٹل میں انہیں بہترین گلوکارہ کے آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ اور نامور فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی کے دستِ مبارک سے وصول کیا۔

اس موقع پر آیت شیخ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈری اسٹار مصطفیٰ قریشی اور چیف سیکریٹری سندھ نے ایوارڈ دیا۔

آیت شیخ نے منتظمین کی فرمائش پر آواز کا جادو جگایا اور خوب داد سمیٹی۔

اپنا تبصرہ لکھیں