شامی دارالحکومت دمشق جانے والی شاہراہ پر چلتی گاڑی میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ شامی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ گاڑی پر حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے.گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دمشق بیروت شاہراہ پر اسرائیلی حملے سے گاڑی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گاڑی میں ہلاک ہونے والے اس شخص کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔