بیماری کی چھٹی لینے کیلئے 7 دن پہلے مطلع کریں: منیجر اور ملازم کی چیٹ وائرل

بھارتی سوشل میڈیا پر ایک منیجر اور ملازم میں ہونے والی دلچسپ اور عجیب واٹس اپ چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کا یہ اسکرین شاٹ کمپنی کے ملازم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس کی وجہ منیجر کی جانب سے ملازم کو دیا گیا ایک انوکھا مشورہ ہے۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نا صرف حیرانی میں اپنا سر کھجانے پر مجبور نظر آ رہے ہیں بلکہ اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ میں کی گئی گفتگو کے مطابق ملازم منیجر کو میسج کر کے اپنی ناساز طبیعت سے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔

ملازم کا بتانا ہے کہ میں آج دفتر نہیں آ سکتا، اس پر منیجر نے سوال کیا کہ آپ آج ’سِک لیو‘ لینا چاہ رہے ہیں؟

اس پر ملازم کے ’ہاں‘ میں جواب دینے پر منیجر کا کہنا تھا کہ ’سِک لیو‘ یا کیژوؤل لیو‘ لینے کے لیے 7 دن قبل آگاہ کرنا ضروری ہے۔

منیجر کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

کئی صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوئی ملازم 7 روز قبل یہ کیسے پتہ لگا سکتا ہے کہ وہ آنے والے ہفتے میں بیمار ہونے والا ہے اور اُسے چھٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں