سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی زارا کے والد سامنے آگئے۔مقتولہ زارا کے والد شبیر احمد نے کہا کہ داماد نے کال کر کے بتایا تھا کہ زارا سے رابطہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کے سسرال گیا، ساس کو کہا آپ نے میری بیٹی کو مار دیا ہے، پولیس کو بلایا تو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔مقتولہ زارا کے والد نے مزید کہا کہ بیٹی ڈیڑھ ماہ قبل سعودی عرب سے آئی تھی، وہ ایک ماہ میکے میں رہی، بیٹی کو 10 دن پہلے ہی اس کے سسرال میں چھوڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ساس کو حسد تھی کہ بیٹا بہو کو ساتھ لے کر کیوں باہر جاتا ہے، بیٹی نے آخری بار بات کرنے پر بتایا تھا کہ اسے سسرال میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days