بی جے پی کی نومنتخب رکنِ پارلیمنٹ کی منفرد جیولری کے سوشل میڈیا پر چرچے

دو روز قبل ہی بھارتی پارلیمنٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ حلف اٹھایا ہے۔

اس دوران بھارتی پارلیمنٹ میں جہاں روایت کے مطابق اراکین نے حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیا وہیں کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں سامنے آئے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا پر اس وقت حکراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی نو منتخب ایم پی انیتا ناگر سنگھ چوہان کی جیولری اور مسلم رہنما اسد الدین اویسی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

انیتا ناگر سنگھ کی وجہ شہرت اُن کی منفرد جیولری ہے۔

بی جے پی کی جانب سے مدھیا پردیش کے حلقہ رتلم سے پہلی بار جیتنے والی خاتون، نو منتخب رکنِ پارلیمنٹ انیتا ناگر سنگھ نے حلف برداری کی تقریب کے لیے چاندی کا بنا ہوا منفرد زیور پہن رکھا تھا۔

انیتا ناگر نے گلے میں بڑا سا کڑا اور زنجیر نما مالائیں پہنیں ہوئی تھی جبکہ ہاتھوں میں بھی چاندی کے موٹے ڈیزائن والے پنچے پہن رکھے تھے۔

انیتا ناگر سنگھ چوہان نے اپنا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو کہ دو رنگوں پر مشتمل تھا۔

دوسری جانب حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے حلف لینے کے مناظر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

اسد الدین اویسی کے حلف برداری کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی کی بڑی وجہ مسلم رہنما کی جانب سے اپنے حلف کے آخر میں ’جے تلنگانہ‘ اور ’جے فلسطین‘ کا نعرہ لگانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں