تحریک انصاف بیلجیئم کے زیر اہتمام یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بانی پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف بیلجیئم کے زیر اہتمام آج یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر، پارٹی کے جھنڈے اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کو غیر منتخب قرار دیتے ہوئے ان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے قائد کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کو اس کی انتخابی جیت سے محروم کرنے کیلئے طاقتور حلقوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

اپنی تقاریر میں مقررین نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کیلئے پیش کردہ تین بڑے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران شرکاء وقفے وقفے سے مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں