پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنوب شوذب، روبینہ شاہین اور سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے، جبکہ لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کےلیے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کےلیے دیا گیا ہے۔