تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبر بے بنیاد ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا میں زیر گردش اس خبر کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا”تحریک عدم اعتماد کی خبر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ نہ تو پی ٹی آئی کی قیادت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی میٹنگ ہوئی ہے۔ یہ معاملہ نہ ہمارے ایجنڈے پر ہے اور نہ ہی ہمارے کارڈز پر۔”

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں حکمت عملی وقت کے ساتھ بدلتی ہے،”ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا ہے، بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے، تو ہمیں بھی آپس میں امن کیلئےکوشش کرنی چاہیے۔”

انہوں نے سیاسی مخالفین اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ قیاس آرائیوں کے بجائے حقائق پر مبنی خبریں نشر کریں تاکہ عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں