ترکیہ میں سعودی سیاحوں کو چاقو سے ڈرانے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے ایک کیفے میں ترک شہری نے سعودی سیاحوں کو دھمکایا اور ان کی طرف چاقو بھی لہرایا۔ اس تمام واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ملزم چیخ کر کہہ رہا تھا کہ عربی مت بولو تم ترکی میں ہو۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سیاحوں کی شکایت پر بعد میں دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص نشے میں تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔