ترک صدر رجب طیب اردون کی روسی صدر پیوٹن سے قازقستان میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات آستانا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے سائیڈلائن میں ہوئی ہے۔
ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات میں غزہ جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ شام کے تنازع پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر ترک صدر نے روس یوکرین تنازع کے شفاف حل میں مدد دینے کی پیشکش بھی کی۔