تعلقات میں کشیدگی کے بعد سپین نے ارجنٹینا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی کی جان سے سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ کے لئے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر سپین نے ارجنٹینا سے اپنا سفیر واپس بلا لیاہے۔ ارجنٹینا کے صدر کی جانب سے نامناسب الفاظ سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں دائیں بازو کی جماعت بوکس کی ریلی میں کئے تھے۔
سپین نے ارجنٹینا سے اپناسفیر مشاورت کے لئے واپس بلایا اور معافی کا مطالبہ کیاتھا۔ تاہم ارجنٹینا کے صدر کے رویے کے باعث سپین نے اپنے سفیر کو مستقل واپس بلا لیاہے۔ سپین کے سفیر واپسی کے جواب میں ارجنٹینا حکومت کے ترجمان مانویل ایڈرونی نے مفاہمت آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارجنٹینا سپین سے اپنا سفیر واپس نہیں بلائے گا۔
سپین حکومت نے ارجنٹینا کے صدر کو سپین کے 48 گھنٹے کے دورے کی اجازت کے ساتھ پولیس پروٹوکول بھی مہیا کیاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں