تفتان:ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری

کوئٹہ/تفتان (نمائندگان)ایران میں جاری کشیدگی اور متعدد حملوں کے بعد پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیز رفتار کے ساتھ جاری ہے۔حکام کے مطابق مختلف بارڈر کراسنگز کے ذریعے سب سے زیادہ پاکستانی واپس پہنچنے کا سلسلہ تفتان بارڈر سے ہو رہا ہے جس کے تازہ اعداد و شمار کچھ یوں ہیں.

“تازہ اعداد و شمار کے مطابق سات روز کے دوران”
ایران سے مجموعی طور پر 3326 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جن میں طلبہ، بزنس مین اور سیاح سمیت کئی افراد شامل ہیں۔تفتان بارڈر کے ذریعے 2511 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔گبد–ریمدان بارڈر سے 815 پاکستانی بھی وطن واپس آئے ہیں۔مجموعی تعداد 3326 پاکستانی ایران سے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

واپسی آنیوالوں میں طلبہ، سیاح اور دیگر شہری شامل ہیں، جنہیں تفتان اور گبد–ریمدان بارڈر کراسنگز پر محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ واپسی کا عمل مشرقِ وسطیٰ میں موجود کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے، اور حکومت اپنی ذمہ داری کے تحت شہریوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

“اس سے قبل جاری اعداد کے مطابق چھ روز کے دوران”
بارڈر کراسنگز سے 1762 پاکستانی واپس وطن آئے، جن میں طلبہ اور سیاح شامل تھے۔گزشتہ پانچ روز میں 1497 پاکستانی تفتان بارڈر کے ذریعے وطن پہنچ گئے تھے۔اسی مدت میں 106 مزید پاکستانی بھی واپس آئے تھے۔